اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے سرہند شریف بھارت میں حضرت مجدد الف ثانی کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 29 فروری تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عرس کی تقریبات 29 اگست تا 04ستمبرتک سرہند شریف، بھارت میں جاری رہیں گی۔ وزارت کے مطابق 200پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کیلئے بھیجا جائے گا اگر درخواستیں زیادہ وصول ہوئیں تو 28مارچ، کو وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے 200زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔ عرس سے متعلق دیگر تفصیلات ہدایات درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہیں۔ وزارت پرانے فارم پر کوئی درخواست قبول نہ کرے گی۔