جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر : بارش اور برفبای کی وجہ سے کشمیر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

       
مناظر: 435 | 20 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )  بھارت غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری شدید بارشوں اور بر ف باری کے باعث کشمیریونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے کشمیر یونیورسٹی نے آج اور کل (پیر اور منگل )کو ہونیوالے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے ۔کشمیر یونیورسٹی کے امتحانات کے کنٹرولر کے مطابق طلبہ کو امتحانات کی نئی تاریخوں کے بارے میں جلد مطلع کیاجائیگا۔