پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر :عوامی مجلس عمل کی طرف سے حاجی بشیر احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

       
مناظر: 414 | 20 Feb 2024  

 

سرینگر(نیو زڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے سرکردہ رکن اور صدر حلقہ نوشہرہ حاجی بشیر احمد میر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حاجی بشیر احمد کی جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات اور قربانیوں پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور عوامی مجلس عمل کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں حاجی بشیر احمد میر کے انتقال کے انتقال پر دکھ اورافسوس کاا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی وفات کو ایک عظیم نقصان قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی ایک عظیم مقصد کیلئے وقف کررکھی تھی اور وہ اول روز سے ہی بانی تنظیم شہید میرواعظ مولوی محمد فاروق اور تنظیم کے اصولی موقف کو آگے بڑھانے کیلئے پیش پیش رہے۔انہوں نے سوگوارخاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔
ادھر عوامی مجلس عمل کے ایک وفد نے مرحوم کے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔وفد نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ میرواعظ عمر فاروق کاتعزیت کا پیغام پہنچایا اور ان کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0