جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

سرینگر:ہائیکورٹ نے میر واعظ پر عائد پابندیوں کی وضاحت کیلئے انتظامیہ کو دیڈ لائن دیدی

       
مناظر: 224 | 22 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے مودی نتظامیہ کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے اسے ہدایت کی ہے کہ وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق پر عائد پابندیوں کی فوری طور پر وضاحت کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس وسیم صادق نرول پر مشتمل ہائیکورٹ کی یک رکنی بنچ نے انتظامیہ کو میر واعظ پر پابندیوں کا جواز پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
میر واعظ نے گھر میں اپنی غیر قانونی نظر بندی اور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد سرینگر جانے سے روکنے کے حوالے سے ہائیکورٹ میں ایک عرضداشت دائر کررکھی ہے ۔ یادر ہے کہ بھارتی انتظامیہ نے میر واعظ کو گزشتہ برس ستمبر میں چار برس سے زائد عرصہ کی غیر قانونی نظر بندی کے بعد رہا کر کے انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جامع مسجد جانے کی اجازت دی تھی تاہم چند ہفتوں بعد ہی انہیں دوبارہ گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔KMS-12/M

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0