پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی کا دورہ جموں کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے: فاروق رحمانی

       
مناظر: 839 | 22 Feb 2024  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما اور جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ جموں وکشمیر کو مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی قرار دیتے ہوئے اس کی شدیدمذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے ایک بیان میں کہاکہ مودی ریاست کا تشخص ختم کر کے دنیا کو گمراہ کررہے ہیں کہ کشمیر اس کے دور میں ترقی کررہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیرکو ایک بد ترین جیل خانے میں تبدیل کردیا گیاہے جہاں سبزی سے لے کر انسان تک ہرچیزپر بی جے پی کا تسلط ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت فوجی مقاصد کے لئے تعمیر کی گئی سڑکوں اور ریلوے لائنوں کا حوالہ دے کرکشمیر کی اقتصادی ترقی کے جھوٹے دعوے کر رہا ہے، حالانکہ اس نے کشمیر کی زراعت، باغبانی اور معیشت تباہ کردی ہے۔لوگوں کو ملازمتوں سے نکال کر بہت سارے خاندانوں کومحتاج بنادیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت غیر ریاستی باشندوں کو لاکھوں کی تعداد میں ڈومیسائل فراہم کر کے علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کررہا ہے۔ ریاستی اراضی کے لاکھوں ایکڑ فوج کے قبضے میں ہیں جبکہ دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی ہروقت کشمیریوں کے سروں پر سوارہیں۔جھوٹے الزامات کی بنیاد پر کشمیر یوں کے گھر اور کھیت و کھلیان ضبط کرکے بھارتی حکومت کی تحویل میں دیے گئے ہیں۔ مدارس اور اسکولوں کوجو نجی ملکیت ہیں، سر بہ مہر کردیا گیاہے اور ائمہ مساجدسمیت علمائے کرام کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فاروق رحمانی نے کہا کہ کشمیریوں کے بنیادی اور دستوری حقوق چھینے گئے ہیں اور ہزاروں نوجوان اور سیاسی رہنما جیلوں میںنظربند ہیں۔ عدالتیں برائے نام ہیں جہاں کسی کی ضمانت نہیں ہونے دی جاتی ۔ بھارت سے کشمیر تک مسلمانوں سے مار مار کر”جے شری رام” کے نعرے لگوائے جارہے ہیں۔ مسجدیں مسمار اور مندر تعمیر کیے جارہے ہیں۔ سیکولرازم کا جنازہ نکال کر ہندوتوا کو ملک کا سرکاری مذہب بنا یاگیا ہے۔ اس کے باوجود وزیر اعظم مودی ترقی اور خوشحالی کے دعوے کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0