پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر : رمضان المبارک ، عید کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی

       
مناظر: 839 | 23 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو رمضان المبارک اور عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے حوالے سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمرفاروق کے علاوہ کمیٹی میں دارالعلوم رحیمیہ کے مولوی رحمت اللہ میر قاسمی ، کاروانِ اسلام انٹرنیشنل کے مولوی غلام رسول حامی ، سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی ، مسرور عباس انصاری، فیاض احمد رضوی ، سید شبیر گیلانی ، سید اسلم اندرابی، نذیر احمد قادری اور مولانا عبدالحمید نعیمی شامل ہیں۔
کمیٹی کے ارکان رمضان المبارک اور عید کے حوالے سے حتمی اعلان سے قبل گواہوں کی اعتباریت کی مکمل چھان بین کریںگے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0