نئی دلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی دارلحکومت نئی دلی کی جانب کسانوں کے احتجاجی مارچ کے دوران آج ایک اور کسان ہلاک ہوگیا جس سے گزشتہ دو روز میں ہلاک ہونے والے کسانوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہزاروں کسانوں نے آج اپنے مطالبات کے حق میں یوم سیاہ منایا۔ انہوں نے پیر کو شاہرائوں پر ٹریکٹر ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔کسان اپنی فصلوں کی مناسب قیمت سے متعلق تحفظات دور کرنے میں بھارتی حکومت کی ناکامی پر احتجاج کررہے ہیں ۔نئی دلی کی سرحدوں پر بھارتی پولیس اورپیراملٹری فورسز بڑی تعداد میں تعینات کی گئی ہیں جنہوں نے کسانوں کو روکنے کیلئے آنسو گیس اورواٹر کینن کا استعمال کیا ۔