سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف ماہر تعلیم اور ماہر نفسیات پروفیسر عبدالغنی مدھوش آج سری نگر میں انتقال کر گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر عبدالغنی مدھوش نے آج( ہفتہ) صبح مختصر علالت کے بعد آخری سانس لی۔ مرحوم نے مقبوضہ علاقے میں اساتذہ کی تربیت کے فروغ میں بہت اہم کردار ادا کیاہے۔
پروفیسر مدھوش کشمیریونیورسٹی کے سٹیٹ ریسورس سینٹر (ایس آرسی) کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔
ڈاکٹر مدھوش کی وفات پر بڑے پیمانے پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کے لوگ بڑی تعداد میں تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر جا رہے ہی۔