سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کی املاک کی ضبطی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جسکا مقصد انہیں تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی پر سزا دینا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادرے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے )نے کپواڑہ اور ہندواڑہ کے علاقوں میں مزید چار افراد کی جائیدادیں ضبط کیں۔این آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ جن لوگوں کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں وہ حق خودارادیت کی جدوجہد کو فروغ دینے کے لیے رقوم مہیا کر رہے تھے۔ان افراد کو جائیدادوں کی ضبطی کے نوٹس ارسال کر دیے گئے ہیں ۔ یہ چاروں افراد مختلف جیلوںمیں قید ہیں۔