اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف کپواڑہ میں احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 708 | 24 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوںکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے ترہگام کے رہائشیوں نے بجلی ٹرانسفارمر کی مسلسل خرابی اور اسکی مرمت نہ کرنے پر پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے خلاف کپواڑہ چوکی بل شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت کافی دیر تک معطل رہی ۔ مظاہرین نے انتظامیہ کیخلاف نعرے لگائے اور ٹرانسفارمر کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔مظاہرے میں شریک لوگوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے انکے علاقے میں گزشتہ چھ روز سے بجلی غائب ہے ۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ بجلی کی بے حسی کیوجہ سے وہ سڑکوںپر آنے پر مجبور ہو ئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ علاقے کے ہسپتال بھی بجلی سے محروم ہیں جسکی وجہ سے مریضوں کو کافی مشکلات درپیش ہیں اور ایکسرے مشینیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑی ہیں۔مظاہرین نے پی ڈی ڈی حکام پر زور دیا کہ وہ ٹرانسفارمر کی فوری مرمت کروائے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0