سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے کٹھوعہ ریلوے سٹیشن پر کھڑی ایک مال بردار ریل بغیر ڈرائیور کے چلنا شروع ہو گئی اور 70کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے پنجاب کے ضلع ہوشیار پورپہنچ گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق50سے زائد بوگیوں والی مال بردار ریل 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہی۔ڈویڑنل ٹریفک مینیجر جموں پرتیک سریواستو نے کہا کہ کٹھوعہ سٹیشن پر رکی ہوئی مال ریل گاری ڈھلان کی وجہ سے بغیر ڈرائیور کے اچانک پٹھانکوٹ کی طرف چلنے لگی ،ریل کو ہوشیار پور کے اچی بسی گاوں کے قریب روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
آج (اتوار ) کی صبح پیش آنے والے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔