اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی حکومت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کودبانے کی کوشش کررہی ہے: حریت رہنما

       
مناظر: 705 | 26 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت حق خودارادیت کے مطالبے کے لئے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں سید بشیر اندرابی، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، خواجہ فردوس، محمد حسیب وانی، حفظہ بانو اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی فوجیوں کے جنگی جرائم امن پسند دنیا کے لیے چشم کشا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کسی بھی رکن ملک کو مقبوضہ علاقے میں بھارت کے جابرانہ اقدامات کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ فوری مداخلت کرکے علاقے کا فوجی اور پولیس محاصرہ ختم کرائے اور 05اگست 2019کے بعدبھارت کے تمام آرڈیننسز، قوانین اور اقدامات کو عالمی ادارے کی قراردادوں اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی خلاف ورزی قراردے۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ حق خود ارادیت عالمی ادارہ کی طرف سے دیا گیا بنیادی حق ہے اور اسے برقرار رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری گزشتہ 35برس سے بھارتی فورسز کے مظالم برداشت کررہے ہیں اور انہیں بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0