ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی مگ 21کی پانچویں برسی ،پورے بھارت میں سوگ کا سماں ، ہر طرف فنٹاسٹک برانڈ کی چائے کے تذکرے

       
مناظر: 934 | 27 Feb 2024  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) 27فروری 2019کو پاک فضائیہ کی طرف سے بھارتی فضائیہ کی ذلت آمیز شکست کی یادیں بھارت کے ہندوتوا حکمرانوں کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہیں آج اس واقعے کو 5 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 26فروری 2019 کو ہندوتوا نظریے کے زیر اثر وزیر اعظم نریندر مودی کے حکم پر بھارتی فضائیہ نے بالاکوٹ پر بزدلانہ حملہ کیاتھا۔تاہم اگلے ہی دن 27فروری کو پاک فضائیہ نے اپنے آپریشن” سوئفٹ ریٹارٹ” کے ذریعے بھارت کے 2طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زندہ پکڑ کر مودی حکومت کو دھول چاٹنے پر مجبورکردیاتھا۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ فسطائی مودی حکومت کی غلط مہم جوئی کے ردعمل میں شروع کیا گیا تھا ۔بھارتی فضائیہ نے 26فروری 2019کی شب پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ میں حملہ کیا تھااور بھارتی طیارے بالاکوٹ کے جنگل میں ایک مدرسے کو نشانہ بنایا تھا ۔بھارت کی روایتی فوجی برتری کاغرور پاک فضائیہ نے اس وقت خاک میں ملا دیا جب اس نے ایک ڈاگ فائٹ میں بھارتی فضائیہ کے 2طیارے مار گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زندہ پکڑ لیا۔ 27فروری 2019کو مختصر فضائی لڑائی میں پاکستان کی فتح بھارت کو پریشان کرتی رہے گی۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے بھارتی فضائیہ کو اس قدر الجھا دیا تھاکہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا جس میں پائلٹ سمیت اس کا عملہ ماراگیا اور بھارت کو ایک واضح پیغام ملا کہ پاکستان کے ساتھ الجھنے کی کوشش مت کرنا۔پاک فضائیہ کی اس کارروائی سے خود کو ایک اعلیٰ فوجی قوت کے طور پر منوانے کابھارت کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو نے کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کے پختہ عزم، صلاحیت اور قابلیت کا مظاہرہ بھی ہواہے۔ 5 سال قبل26فروری 2019کو بھارتی فضائیہ نے بالاکوٹ کے قریب ایک دینی مدرسے کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا تھا جسے بھارت نے عسکریت پسندوں کا کیمپ قرار دیا تھا اور 300سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم پاکستان اور متعدد بین الاقوامی مبصرین نے اس دعوے کی نفی کی تھی کیونکہ وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا اوربھارتی میزائل واضح طور پر اپنے اہداف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔ علاوہ ازیں بھارتی حکومت بالاکوٹ حملے کے ٹھوس ثبوت فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی۔بھارتی اپوزیشن بالخصوص کانگریس نے بھی بی جے پی حکومت کی جانب سے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ۔ راہول گاندھی اور نوجوت سنگھ سدھو نے حملے میں ہلاک ہونیوالوں کی تصدیق اور شناخت کا مطالبہ کیاتھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0