جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

آرمی ٹیم اسپرٹ مشقیں فوج کے کردار، عزم اور قابلیت کا خاصہ ہیں، آرمی چیف

       
مناظر: 746 | 1 Mar 2024  

 

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )  آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشقیں فوج کے کردار، عزم اور قابلیت کا خاصہ ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ساتویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق 2024 اختتام پذیر ہوگئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ 60 گھنٹے پر محیط سخت ’پیٹرولنگ مشق‘ کا مقصد شرکا کو جنگی ماحول میں جدید رجحانات کے مطابق باہمی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے سپاہیانہ مہارتوں کو بڑھانا کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں فوج کی سات ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ دوست ممالک بشمول بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، قطر، امریکا، ازبکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ترکی کی 15 ٹیموں شریک ہوئیں۔ آذربائیجان، چین، جرمنی، انڈونیشیا اور میانمار نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔
یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں 25 سے 27 فروری 2024 کے دوران منعقد کی گئی۔ گزشتہ برسوں کے دوران یہ مشق دوست ممالک کیلیے ایک انتہائی مسابقتی پیشہ وارانہ فوجی سرگرمی کے طور پر خصوصی اہمیت حاصل کر چکی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشق کے مختلف مراحل کے دوران حصہ لینے والی ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی اور ذہنی برداشت، اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اس طرح کی مشقوں کے دوران سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ٹیم اسپرٹ مقابلے پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں اور حصہ لینے والے سپاہیوں کی حکمت عملی کو یکجا کرنے کا صحیح فورم ہے جہاں جنگ کے بدلتے ہوئے ماحول کے سامنے ٹیم کے جذبے کو فروغ ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کردار، جرات اور قابلیت پر مبنی بھرپور سپاہیانہ صفات پاک فوج کا خاصا ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں نے اس کردار کا بھرپور طریقے سے مظاہرہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آخر میں آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔ تقریب میں دوست ممالک کے بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی اور شرکا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0