اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 279.75 روپے فی لیٹر ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔