ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں خواتین غیر محفوظ ، ہسپتالوں تک میں عزتیں لُٹنے لگیں 

       
مناظر: 850 | 1 Mar 2024  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں خاتون مریض کے ساتھ ایک ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس سے سب دنگ رہ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے شہر الور کے ایک نجی اسپتال میں پیش آیا جہاں 24 سالہ شادی شدہ خاتون پھیپھڑوں میں انفیکشن کے سبب آئی سی یو داخل تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا ہے کہ آدھی رات کو نرسنگ اسٹاف میں سے ایک مرد آئی سی یو میں آیا، اس نے کمرے کے پردے ڈالے اور نازیبا حرکات کرنے لگا، شور مچانے پر اس نے خاتون کو انجیکشن لگایا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون نے کہا کہ ہوش آنے پر اس نے شور مچانے کی کوشش کی جس پر ملزم نے اسے ڈرایا اور دوبارہ سے انجیکشن لگانے کی دھمکی دی۔
مبینہ زیادتی کا شکار خاتون کاکہنا تھا کہ خاتون نرس کمرے میں آئی اور اس سے مدد مانگنے کی کوشش کی تو بجائے مدد کے خاتون نرس بھی دھمکانے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے صبح شوہر کے آتے ہی اسے تمام تر واقعے سے آگاہ کیا اور پولیس کو شکایت درج کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئی سی یو کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0