ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، میری ٹائم سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا

       
مناظر: 836 | 2 Mar 2024  

 

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) نیول ہیڈ کوارٹرزمیں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں میری ٹائم سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کی صدارت کی، کانفرنس کے دوران خطے اور بین الاقوامی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
نیول چیف نے بحری مشق سی سپارک کے کامیاب انعقاد پر مشق کے شرکاء کی کاوشوں اورمیری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرس کے دوران افسروں کو گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو ریلیف اور بحالی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
کانفرنس میں نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اورمستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی جس پر ایڈمرل نوید اشرف نے ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0