اتوار‬‮   19   اکتوبر‬‮   2025
 
 

راجوری میں بھارتی فوج کا اہلکارپراسرارگولی لگنے سے ہلاک

       
مناظر: 345 | 4 Mar 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فوج کا ایک لانس نائیک گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے نوشہرہ میں لانس نائیک بلویر سنگھ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اوربعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر رائفل سے چلی تھی۔پولیس نے لانس نائک بلویر سنگھ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس نے بتایاکہ لاش کو طبی و قانونی کارروائی کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اوراس سلسلے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔