اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کے دوغلے پن کو بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ہے: کانگریس

       
مناظر: 956 | 4 Mar 2024  

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے پارٹی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ عوام دشمن پالیسیوں کو نافذ کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے دوغلے پن کو بے نقاب کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وقار رسول وانی نے جموں میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے جھوٹ کے غبارے سے ہوانکالنے کا وقت آ گیا ہے کیونکہ اس کی تمام پالیسیاں کشمیری عوام کی امنگوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں اوریہ پارٹی زمینی سطح پر تبدیلی لانے کے بجائے بیان بازی پر زیادہ یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زعفران بریگیڈ کے دھوکے اور جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کرنے کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے کیونکہ آج لوگوں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن میں مہنگائی، سمارٹ میٹر جیسے بجلی شعبے کی پریشانیاں اوربے روزگاری وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ہر کارکن کو نچلی سطح پر لوگوں تک پہنچنا چاہئے تاکہ انہیں بتایاجا سکے کہ صرف کانگریس ہی عوام کو موجودہ بدحالی اور بی جے پی کی خراب حکمرانی سے نجات دلا سکتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0