اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ہسپانوی بلاگر خاتون کا گینگ ریپ ، نام نہاد سیکولر بھارت کا پول کھل گیا، عالمی میڈیا کا شدید رد عمل

       
مناظر: 819 | 5 Mar 2024  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) ہسپانوی بلاگر خاتون کے گینگ ریپ سے نام نہاد سیکولرریاست بھارت کا پول کھل گیا، پہلی مارچ کو جھارکھنڈ میں اٹھائیس سالہ ہسپانوی خاتون سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
جنسی زیادتی کے کیسز میں بھارت دنیا بھر میں سرفہرست ہے اب بھارت سیاحوں کیلئے غیرمحفوظ بن گیا، دنیا بھرکا سفر کرنے والی ہسپانوی سیاح بھارت پہنچی تو زیادتی کا نشانہ بن گئیں۔
ہسپانوی بلاگر خاتون کے گینگ ریپ سےنام نہادسیکولرریاست بھارت کا پول کھل گیا، غیرملکی سیاح کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، یکم مارچ کو بھارت کے شہرجھارکھنڈمیں ہسپانوی لڑکی اپنےساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہی تھی جب اسے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کےمطابق ہسپانوی جوڑے نے بھارتی ریاست ڈمکا میں رات گزارنے کے لیے خیمہ لگایا تھا کہ سات افراد کے ایک گروپ نےان پر حملہ کیا۔
اٹھائیس سالہ ہسپانوی ٹریول بلاگر نےاپنےانسٹاگرام پرکہا اس گروپ نے تشدد کا نشانہ بنایا، ہمارا ساز و سامان لوٹ اورمیراریپ کیا۔
متاثرہ بلاگر کے ساتھی کا کہنا تھا کہ ان کے سر پر متعدد بار ہیلمٹ سے ضرب لگائی گئی اورگینگ ریپ کے بعد لڑکی کو زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا،حملہ کے بعد ایک پٹرولنگ کار نے دونوں کوبچایا اور مقامی ہسپتال لے گیا۔
عالمی میڈیا کی جانب سےہسپانوی بلاگر خاتون کےریپ پر شدید ردعمل دیا گیا، نیشنل کرائم ریکارڈ بیوروکےمطابق بھارت میں ہر روزاوسطاً تقریباً نوےعصمت دری کےواقعات رپورٹ ہوتےہیں،رواں سال عصمت دری کےاکتیس ہزارپانچ سوسولہ واقعات درج ہوئے، بھارت میں جرم ثابت ہونے کے باوجود مشتبہ افراد کی کم سزاکی شرح ریپ کیسز میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0