اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جموں سے تعلق رکھنے والا بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتہ

       
مناظر: 905 | 6 Mar 2024  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی بحریہ کا ایک حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتہ ہے، لاپتا بھارتی سیلر کے والدین نے انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بھارتی بحریہ میں شامل سیلر ساحل ورما 27 فروری کو بحریہ کے ایک جہاز سے دوران ڈیوٹی لاپتا ہو گیا تھا، جس کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ہے، بھارتی سیلر کے والدین نے اس معاملے کی سی بی آئی سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
لاپتا بھارتی سیلر کے والدین کو شبہ ہے کہ ان کے بیٹے کو جان بوجھ کر غائب کیا گیا ہے کیوں کہ جہاز میں 400 افراد سوار تھے، لیکن جموں سے تعلق رکھنے والا صرف ان کا بیٹا تھا جو لاپتا ہو گیا ہے، یہ معاملہ اس لیے بھی مشکوک ہے کہ ایک سپاہی بحریہ کے جہاز سے بغیر کسی سراغ کے کیسے غائب ہو گیا، اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں میں شواہد کی عدم موجودگی پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔
ساحل ورما کے والد نے اپنے بیٹے کے لاپتا ہونے کے واقعے پر سوال اٹھاتے ہوئے جہاز کے ایک دن کے لیے اڈے پر واپس آنے اور پھر دوبارہ روانہ ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
ساحل ورما کے خاندان کا دعویٰ ہے کہ’ واقعے کی اطلاع دینے میں بھی بھارتی حکام نے جان بوجھ کر تاخیر کی اور واقعے کے دو دن بعد ایک بورڈ آف انکوائری شروع کی گئی۔
نیوی سیلر کے والدین نے بیٹے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، اس واقعے نے بھارتی نیوی کے نام نہاد پیشہ ورانہ دعوؤں کا پول کھول دیا ہے، بھارت کے اپنے حاضر سروس اہلکار کا دوران ڈیوٹی غائب ہو جانا بھارتی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0