اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت کی طرف سے لداخ کے عوام کے مطالبات ماننے سے انکار پر کارگل اور لہہ میں ہڑتال

       
مناظر: 928 | 6 Mar 2024  

 

لہہ(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے کے اضلاع کرگل اور لہہ اضلاع میں مودی حکومت کی طرف سے خطے کے عوام کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار پر آج ہڑتال ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لہہ میں متعدد مذہبی تنظیموں نے لہہ ایپکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے اپنے مطالبات پر بھارتی وزارت داخلہ کے وفد ساتھ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے پر آج ہڑتال کی کال دی تھی ۔متعد د تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے جبکہ اپنے مطالبات کے حق میں آج لہہ میں ایک ریلی بھی نکالی جائیگی ۔ لداخ سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں بشمول لہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے نمائندوں نے گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت میں ایک وفد سے مذاکرات میں اپنے مطالبات پیش کئے تھے ۔ تاہم بھارتی وفد نے لداخ کے عوام کے سیاسی حقوق کی بحالی اور چھٹے شیڈول میں شمولیت جیسے بنیادی مطالبات ماننے سے انکار کردیا تھا جس پر خطے کے عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔لہہ ایپکس باڈی کے شریک چیئرمین چیرنگ ڈورجے لاکروک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کیساتھ ریاستی شناخت کی بحالی اور چھٹے شیڈول کے مطالبات پر تعطل برقرار ہے۔انہوں نے کہاکہ لہہ ایپکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے اپنے مطالبات پر گزشتہ دو سال کے دوران بھارتی وزارت داخلہ کے ساتھ متعدد بار ملاقاتیں کی ہیں تاہم مودی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0