سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے وادی کشمیرکے کل کے مجوزہ دورے سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے طلباء کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سخت پابندیوں کی وجہ سے کشمیر یونیورسٹی اور سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیرکوکل (7 مارچ کو ) ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ کشمیر یونیورسٹی کے مطابق جمعرات کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔اسی طرح سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے کل ہونے والے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں جگہ جگہ پر قائم کی گئی چوکیوں اورتلاشی کی وجہ سے پیداہونے والے خوف اور ہراس کے باعث کیا گیا ہے۔طلبا ء کو درپیش مشکلات کے علاوہ مودی کے دورے سے گاڑی چلانے والوں اور مسافروں کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔مختصراً یہ دورہ طلبا ء کو اپنے تعلیمی نظام الاوقات پر عمل پیرا ہونے میں ایک بڑی رکاوٹ بن گیاہے۔