جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

اداروں کی بڑی کارروائی ، اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ، تین غیر ملکی دہشتگرد گرفتار

       
مناظر: 949 | 7 Mar 2024  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔
مشترکہ کارروائی کے دوران 3 غیر ملکی دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، خود کار ہتھیار اور بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی جس میں تین دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار تینوں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرنیڈ، آئی ایس ڈیز اور خودکار ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0