بنکاک(نیوز ڈیسک ) تھائی کسٹم حکام نے چھ بھارتیوں کو ایک ریڈ پانڈا اور 86 دیگر جانوروں بشمول سانپ، طوطے اور چھپکلیوں کو ملک سے باہر سمگل کرنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان افراد کو بنکاک کے سوورنبھومی ائیرپورٹ پر اس وقت گرفتار کی گیا جب وہ ان اشیاءسمیت ممبئی جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
تھائی لینڈ جنگلی حیات کے اسمگلروں کے لیے ایک بڑا ٹرانزٹ ہب ہے،جو اکثر جانوروں کو چین اور ویتنام میں فروخت کرتے ہیں ۔ حالیہ برسوں میں بھارت کو بھی اسمگلنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
محکمہ کسٹمز نے ایک بیان میں کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ جانوروں میں 29 کالے گلے کی مانیٹر چھپکلی، 21 سانپ، 15 پرندے، بشمول طوطے — کل 87 جانور۔ یہ جانور سامان کے اندر چھپائے گئے تھے۔