اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

خوشنما نعروں اور نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات سے کشمیری عوام کو مزیددھوکہ نہیں دیا جاسکتا:فریدہ بہن جی

       
مناظر: 361 | 11 Mar 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما اورجموں وکشمیرماس موومنٹ کی چیئرپرسن فریدہ بہن جی نے کہاہے کہ مودی حکومت کے خوشنما نعروں اور نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات سے کشمیری عوام کو مزیددھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فریدہ بہن جی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت کے بنیادی حق کی جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہو نگے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں خوف ودہشت کا ماحول قائم کرکے بھارتی وزیراعظم کی طرف سے نام نہاد اعلانات کی انتخابی مہم کے سواکوئی حیثیت نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دس لاکھ سے زائد فوجیوں کے ذریعے ظلم وبربریت کا بازار گرم کرکے کشمیری عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے۔انہوں نے کہاکہ مودی کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اوران کے دورے کے خلاف کشمیری عوام کی ہڑتا ل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیری عوام نے بھارت کے غاصبانہ اور ناجائز قبضے کو نہ پہلے تسلیم کیا اور نہ ہی آئندہ اس کا کوئی امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف مودی حکومت کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے اوردوسری طرف کشمیریوں کے دل جیتنے کی باتیں کررہی ہے۔ حریت رہنمانے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اگر کشمیری عوام کے دل جیتنا چاہتے ہیں تو انہیں مقبوضہ علاقے سے اپنی فوج کو واپس بلانا ہوگا،تمام کشمیری قیدیوں کو رہا کرکے کشمیری عوام کو ان کا وہ بنیادی حق دیناہوگا جس کا وعدہ بھارتی حکمرانوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صورت میںعالمی برادری کے سامنے کشمیریوں سے کررکھا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0