جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

نعیم خان کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ سیاسی ناانصافیوں پر اظہار تشویش

       
مناظر: 238 | 12 Mar 2024  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھارتی حکومت کی طرف سے جاری سیاسی ناانصافیوں پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نعیم احمد خان نے تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ بھارتی قابض افواج کو مقبوضہ علاقے میں نافذ کالے قوانین کے تحت مقبوضہ علاقے میں سنگین جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مکمل استثنیٰ حاصل ہے ۔انہوں نے بھارتی حکومت کی طرف سے خاص طور پر 5 اگست 2019 کے بعدپبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ جیسے کالے قوانین کے وحشیانہ استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کے اس طرز عمل نے مقبوضہ کشمیر کو مزیدغیر یقینی صورتحال کی جانب دھکیل دیاہے۔ نعیم خان نے بی جے پی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں اختلافی آوازوں کو دبانے کیلئے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے بے دریغ استعمال کی بھی مذمت کی جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں جمہوری اختلاف کیلئے گنجائش بالکل ختم ہو گئی ہے ۔حریت رہنما نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت کی آمرانہ پالیسیوں نے مقبوضہ کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں لوگوں کو بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سیاست دانوں، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور عام عوام کے ساتھ تیسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کیا جاتا ہے جو بنیادی حقوق اور آزادیوں سے مکمل طورپر محروم ہیں۔نعیم خان نے واضح کیاکہ
جو لوگ بولنے کی جرات کرتے ہیں انہیں بغاوت کے قوانین کے تحت قید کے ذریعے غیر معینہ مدت کے لیے خاموش کر دیا جاتا ہے۔نعیم خان نے عالمی برادری خصوصا بااثر حکومتوں پر زوردیاکہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لیں اور کشمیریوں کوبھارتی مظالم سے نجات دلائیں ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0