دہلی(نیوز ڈیسک ) دہلی یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی میں اس وقت شدید کشیدگی پیدا ہو گئی جب شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے خلاف احتجاج کے دوران بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں 50سے زائدطلباء کوگرفتارکر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینکڑوں طلبا ء آ رٹس فیکلٹی کے قریب جمع ہوئے اورسی اے اے کے نفاذکے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا۔ طلباء نے اس قانون کوامتیازی اور غیر منصفانہ قرار دیا۔ آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA)سے وابستہ طلبا ء کی طرف سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے کا مقصد شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنا تھا جسے بھارتی حکومت نے نافذ کرنے کا اعلان کیاہے۔ایک سینئر پولیس افسرنے بتایا کہ طلبا ء دہلی یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری(آرٹس فیکلٹی کے سامنے)کے قریب سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ افسر نے بتایاکہ انہیں وہاںسے ہٹا کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ۔ انہیں جلد ہی رہا کر دیا جائے گا۔ادھرجامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے بھی سی اے اے کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔
شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے خلاف مظاہروں کے دوران دہلی یونیورسٹی کے50 سے زائد طلبا ء گرفتار
مناظر: 737 | 13 Mar 2024