\
پیر‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

مودی کے ترقی کے دعوے ٹُھس ، بھارت میں بے روزگاری پاکستان سے دو گنی ہو گئی

       
مناظر: 340 | 14 Mar 2024  

 

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بھارت میں کانگرس پارٹی کے لیڈر اور مستقبل قریب میں وزارت عظمیٰ کے طاقتور امیدوار راہول گاندھی نے تصدیق کر دی کہ بھارت میں پاکستان سے دو گنا زیادہ بے روز گاری ہے۔ بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان میں شہباز شریف کی گزشتہ حکومت اور اس کے نعد انوار الحق کاکڑ کی نگراں حکومت نے بے روزگاری کم کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کر لی۔
بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کےلئے مودی سرکار کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔کانگریس اور ہم خیال جماعتوں کے تحت بھارت جوڑو نیائے یاترا کے سلسلے میں مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری کا تناسب 12 فیصد جبکہ بھارت میں بے روزگاری کا تناسب 23 فیصد ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھوٹان میں بھی بھارت سے کم بے روزگاری ہے۔ مودی سرکار کی پالیسیوں نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نوٹ تبدیل کرنے اور جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے سے چھوٹے اور گھریلو کاروبار بند ہوگئے۔