ہفتہ‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پنجاب :کھانے کے بل کی ادائیگی پر جھگڑا، عوام نے بھارتی فوج کے میجر سمیت 17فوجیوں کی پٹائی کر دی

       
مناظر: 305 | 15 Mar 2024  

 

چندی گڑھ (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست پنجاب میں ایک ڈھابے پر جھگڑے کے دوران ہجوم نے فوج کے میجر سمیت 17جوانوں کی پٹائی کردی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی لداخ اسکائوٹس رجمنٹ کا میجر سچن سنگھ کنٹل اپنے 16جوانوں کے ساتھ لیہول میں سنو میراتھن جیت کر واپس آرہا تھا ۔ انہوں نے ضلع روپڑ کے شہر بھرت گڑھ کے قریب منالی روپڑ روڈ پر واقع ڈھابے پر کھانا کھایا۔اس دوران جب میجر اور اس کے جوانوں نے کھانے کا بل یو پی آئی (آن لائن سسٹم)کے ذریعے ادا کرنا چاہتا تو ڈھابے کے مالک نے نقد ادائیگی پر زور دیا۔ کھانے کے بل کی ادائیگی پر جھگڑے پر کم سے کم 35افراد نے بھارتی فوجیوں پر حملہ کردیا۔ انہیں لاٹھیوں اور لوہے کے راڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایاگیا جس سے میجر سچن سنگھ کنٹل کے ہاتھ اور سر پر زخم آئے اور وہ بے ہوش ہوگیا۔بھارتی پولیس نے ڈھابے کے مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ دیگر حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0