\
پیر‬‮   10   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکا، 20 افراد جان سے گئے

       
مناظر: 703 | 11 Jan 2023  

 

کابل (نیوز ڈیسک )افغان دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کے قریب خودکش دھماکے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان وزارت اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور نے افغان وزارت خارجہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاش شروع کردی۔