اتوار‬‮   22   دسمبر‬‮   2024
 
 

یو ای اے کا پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض اوور رول کرنے اور مزید ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان

       
مناظر: 916 | 12 Jan 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے قرض کو اوور رول کرنے اور ایک ارب ڈالر اضافی قرض دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کرنے اور ایک ارب ڈالر اضافی قرض دینے کا اعلان کیا۔ شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف کا ابوظبی میں خیرمقدم بھی کیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ اماراتی صدر نے دونوں ممالک میں تاریخی تعلقات اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی برادری کی گرانقدر خدمات کی تعریف بھی کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0