ہفتہ‬‮   24   مئی‬‮   2025
 
 

امریکی اتحاد اور اتحاد کا پنچ

       
مناظر: 434 | 24 May 2025  

تحریر: ثنا اللہ مجاہد

صاحبِ اختیار! ذراہوشیار۔وطن عزیز پاکستان کے لیے نرم گوشہ ٹرمپ کی چال ہے یہ ۔دھمکیوں سے پاکستان قابو نہیں آیاتو اب چائنہ جیسے دوست سے دور کرنے کے لیے پاکستان کو “دانہ” ڈالاجارہاہے ۔اب مراعات دی جائیں گی پاکستان کے مخالف پر بھی بظاہرتنقید کی جائے گی۔ یہ سب ایک چال ہے امریکہ کو بنگلادیش ،آذربائی جان، ترکیہ، چائنہ اور پاکستان کا مضبوط اتحاد ہضم نہیں ہورہا ۔ہاتھ کی پانچ انگلیاں اکٹھی کریں تو مکا بنا ہے جو دشمن کے منہ پرجب پڑتاہے تو دشمن کو دن میں تارے دکھادیتاہے یہ اتحاد بھی ہاتھ کے مکا کی طرح اکٹھا ہے اسی مکا سے دشمن کی نیندیں حرام ہوگئی ہیںاس اتحاد کو توڑنے کے لیے وہ کچھ بھی کرسکتاہے اپنی اور اپنی حواریوں کی بقا کے لیے۔ اب اس مقصدکے لیے وہ روس سے بھی ملاقات کرے گا۔ یوکرین کے مسلہ کے نام پر مگر مقصد کچھ اور ہے اسے ڈر ہے کہ اگر”پنچ” کا بندوبست نہ کیاگیاتو یہ پنچ میرا نقشہ بگاڑدے گا۔۔۔۔
اسے خطرہ ہے تو صرف چائنہ سے وہ چائنہ کو قوت بننے سے روکنے کے لیے چائنہ کے قریبی دوستوں کو ورغلائے گا لالچ سےدھمکیوں سے مراعات سے۔ خلیج کو چائنہ سے دور رکھنے اور ترکیہ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستان نے امریکن دوستی کا بہت خمیازہ بھگتاہے۔ اب آزادی سے اپنی ترجیحات کو دیکھنا ہوگا۔چائنہ جیسے دوست کو امریکہ کبھی پاکستان کے ساتھ کھڑا برداشت نہیں کرے گا اس نے حالیہ بھارتی جارحیت میں دیکھ لیا کہ اُس کا اس خطہ میں دستِ راس بھارت کتنے پانی میں ہےکیسے بنگلادیش ،چائنہ اور پاکستان نے اسے دبوچ رکھا ہے سری لنکااور نیپال بھی بھارت سے نالاں ہیں۔ اندرونی طورپربھی بھارت کئی جنگوں میں الجھا ہوا ہے وہ اپنی بقاکی جنگ لڑرہاہے ہے ایسے میں امریکہ کے اس خطہ میں مفادات کا وہ کیسے تحفظ کرے گا۔چائنہ کا کیسے بھارت راستہ روک پائے گا۔امریکی چال اسی صورت حال میں بھی دیکھی گئی جب اس کا دستِ راس بھارت پاکستان پر 3 دن حملہ آور ہوتارہا کبھی ڈراون کے ذریعے کبھی نہتے شہریوں پر میزائل مارے گئے امریکہ خاموش تماشہ دیکھتا جیسے ہی پاک شاہینوں نے انڈیاکی گردن دبوچی فوری بھارت کی مدد کے لیے سیزفائرکے نام پر اسے بچانے پہنچ گیا۔ ایک طرف پاکستان سے سیزفائر کروادیا دوسری طرف بھارت کو پاکستان سے ڈرا کر اسلحہ کے معاہدے کرلیے گئے یہ سب اس کی چال ہے اور اسی چال میں جال ہے جو اس میں پھنس گیا وہ دھنس گیا۔۔اب امریکہ پاکستان کو چائنہ سے توڑنا چاہتاہے اسی مقصد کے لیے اس نے عمران کو لانچ کیا تھا اسی مقصد کے لیے طالبان کی حکومت افغانستان میں بنوائی گئی تھی درپردہ طالبان کو بھرپور سپورٹ دی گئی۔ جاتے وقت اپنا اسلحہ تک امریکہ طالبان کو دے کرگیا کہ اسے وہ امریکی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کریں گےامریکی مقصد تھاکہ پاکستان میں لانچ کیے گئے فتنہ عمرانی کی اپنے پالتوطالبان سے دہشت گردی کے ذریعے مددکی جائے پاکستان کے دفاع کوکمزورکیاجائے اندرونی طور پر ایک فورس تیار ہو طالبان کی مدد سے بیرونی جارحیت بھارت کی طرف سے جب کی جائے تو اندر سے طالبان کی مدد سے تیار فورس پاکستان کے دفاعی نظام کو نشانہ بنائے۔ایسی صورت حال میں پاکستان امریکہ کے آگئے سرنگوں ہوجائےچائنہ کو چھوڑکر مگر اللہ نے حافظ کو ہمارا محافظ بناکرسب سازشوں کواُن سازشیوں کے منہ پر دے مارا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0