جمعرات‬‮   3   جولائی   2025
 
 

اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر تیار ہوگیا، امریکی صدر کا دعویٰ

       
مناظر: 754 | 2 Jul 2025  

واشنگٹن: (نیوز رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر تیار ہوگیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 60 روز کے دوران جنگ کے خاتمے کیلئے تمام پارٹیز کے ساتھ مل کرکام کریں گے، میرے نمائندوں کی اسرائیلی حکام سے غزہ کی صورتحال پر آج طویل و نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ امید ہے حماس اس معاہدے کو قبول کرے گی، اگر ایسا نہ ہوا تو صورتحال مزید خراب ہوتی چلی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ غزہ میں اگلے ہفتے تک جنگ بندی تک پہنچ سکتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو 7 جولائی کو امریکا کا دورہ کریں گے اور مجھ سے ملاقات بھی کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0