پیر‬‮   18   اگست‬‮   2025
 
 

سوئمنگ سینٹرز سماجی درسگاہیں

       
مناظر: 349 | 18 Aug 2025  

جرمنی میں سویمنگ کا بڑا شاندار کلچر ہے یہاں کے چھوٹے چھوٹے قصبوں میں بڑے بڑے سوئمنگ سینٹرز بنے ہوئے ہیں راہ چلتے ہوئے اچانک کسی نیلی دیوار پر نظر پڑتی ہے آنکھ اٹھا کر دیکھیے تو فن تعمیر کا شاہکار نیلے پانی کا محل نظر آتا ہے آبی محل پر نظر پڑتے ہی خون میں مچھلیاں دوڑنے لگتی ہیں پاؤں تیرنے کے لیے تھرک اٹھتے ہیں سویمنگ سینٹر داخل ہو کر دیکھیے تو یہاں ہر عمر کے لوگ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے یا اپنے فن میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں ننھے منے بچوں سے لیکر بڑے بزرگ امیر غریب ہر طبقے کے لوگ نظر آتے ہیں سویمنگ کسٹیوم میں بچے تو فرشتوں کی طرح لگتے ہیں نیلے پانی کا محل بچوں کے قہقہوں سے ہمہ وقت گونجتا رہتا ہے تو یہ محل کسی مقدس عمارت کی طرح پر شکوہ نظر آتی ہے بڑے بزرگ اپنے تجربے کے مطابق اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں
ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اچھالا دے دوں
میں نہیں کوئی تو ساحل پہ اتر جائے گا
بنیادی طور سویمنگ سینٹر یہاں کی درسگاہیں ہیں جہاں لوگ سماجی میل جول اور جسمانی صحت، ذہنی سکون کو بہتر بنانے آتے ہیںایک دن ایک دوست سے جو بڑے عرصے جرمنی میں مقیم ہیں پوچھا سویمنگ سینٹرز میں اکثر جن بچوں پہ نظر پڑتی ہے وہ اپنے بھاری وزن، دراز زبان کی وجہ سے مقامی نہیں لگتے بلکہ کسی اور ملک کے کھاتے پیتے گھرانوں کے بگڑے نواب زادے لگتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے یہاں کی نئی نسل بگڑ رہی ہے یا بڑے بزرگ بچوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے میں غفلت برت رہے ہیں دوست نے میری باریک بینی اور گہرے مشاہدے کی داد دیتے ہوئے کہا آپ کا اندازہ ٹھیک ہے ان میں اکثر بچے دوسرے ملکوں کے امیر گھرانوں کے بگڑے نوابزادے ہی ہیں مقامی لوگ شادی نہیں کرتے نہ بچے پیدا کرنے کی زمہ داری آٹھاتے ہیں وہ خود کو اس زمہ داری کے بھاری بھر کم بوجھ کے قابل سمجھتے نہیں سمجھتے اس لیے تنہا رہتے ہیں میری حیرت کی انتہا نہ رہی دل ہی دل میں سوچنے لگا اگر اتنے شاندار لوگ خود کو نئی نسل کو پروان چڑھانے کے قابل نہیں سمجھتے تو ہم کیا بیچتے ہیں دل غمزدہ ہوا ملول لہجے میں دوست سے کہا کہ جرمنوں کی شادی نہ کرنے کی سمجھداری اپنی جگہ مگر ان کو اس بات پر دوبارہ غور کرنا چاہیے کہ ان کی نسل کی معدومیت انسانیت پر ظلم ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0