منگل‬‮   9   ستمبر‬‮   2025
 
 

ایشیا کپ 2025، شریک ٹیموں کے کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس

       
مناظر: 529 | 9 Sep 2025  

دبئی: ایشیا کپ 2025 میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی کی۔ ایشا کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے تمام کپتان تقریب میں شریک تھے۔

اس موقع پر ایشیا کپ 2025 میں شریک ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کھلاڑی ایشیا کپ کے لیے پرجوش ہیں اور بہت سے کھلاڑیوں کے لیے یہ پہلا بڑا ٹورنامنٹ ہو گا۔ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں۔

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ ہمارے لیے ٹورنامنٹ اہم ہے۔ اور اس کے لیے ہم سخت محنت کریں گے۔ 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

عمان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پہلی بار ایشیا کپ کھیل رہے ہیں۔ جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کماریادیو نے کہا کہ حالیہ دنوں میں افغانستان ٹیم نے اچھی پرفارمنس دی۔ اور ہم بھی دبئی میں 4 روز سے پریکٹس کر رہے ہیں۔ بطور ٹیم بہت عرصے بعد ٹی 20 فارمیٹ کھیل رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ  آخری 3 سیریز میں بنگلہ دیش ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اور ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں مضبوط ہیں۔ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے اچھا پرفارم کرنا پڑے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0