ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان آج اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا۔
اس میچ کو بھارت سے مقابلے سے قبل وارم اپ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، بلاشبہ پاکستانی ٹیم عمان کے مقابلے میں بہترین ہے اور اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرے گی۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی کی پچ کو بیٹرز کے لئے سازگار قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں ملٹی اسکلز کھلاڑی موجود ہیں۔
عمانی ٹیم کے کپتا جتیندر سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمان سے پاکستانی ٹیم کا کوئی مقابلہ نہیں ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابقپاکستان کی جانب سے متوقع پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
عمانی ٹیم کی متوقع پلیئنگ الیون میں عامر کلیم، جیتندر سنگھ، حماد مرزا، محمد ندیم، ایان خان، آریان بشٹ، وینائک شکلا، شکیل احمد، اشیش اودیدرا، حسنین شاہ اور ذکریہ اسلام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 13 ستمبر کو پانچویں میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا پنجہ آزمائی کریں گے، ایشیا کپ کا چھٹا اور بڑا میچ 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا، 15 ستمبر کو ساتویں میچ میں یو اے ای اور اومان آمنے سامنے ہوں گے۔
15 ستمبر کو ہی آٹھواں میچ ہانگ کانگ اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، 16 ستمبر کو نویں میچ میں افغانستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے، 17 ستمبر کو دسویں میچ میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
18 ستمبر کو گیارہویں میچ میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان جوڑ پڑے گا، 19 تاریخی کو ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا بارہواں اور آخری پول میچ بھارت اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا۔