\
پیر‬‮   10   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

صدر آصف زرداری چین کے دورے پر روانہ، سی پیک اور تجارتی تعاون ایجنڈے میں شامل

       
مناظر: 905 | 12 Sep 2025  

اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری بیجنگ حکومت کی دعوت پر چین کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری 12 سے 21 ستمبر تک چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اپنے قیام کے دوران چنگدو، شنگھائی اور شِنجیانگ میں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعاون سمیت سی پیک اور مستقبل کے رابطہ کاری منصوبے زیر غور آئیں گے۔

صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنے گا۔ صدر مملکت کا دورہ خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے عزم کا بھی عکاس ہے۔