جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کا بھی سامنا ہے، چیف جسٹس

       
مناظر: 439 | 13 Sep 2025  

مظفر آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کابھی سامنا ہے۔

جوڈیشل کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کی گولڈن جوبلی تقریب کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کانفرنس آزاد کشمیر کی گولڈن جوبلی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کانفرنس آزاد کشمیر کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت اعزاز ہے۔ اور آزاد کشمیر کی عدلیہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ تاہم آزاد جموں و کشمیر کے سپریم کورٹ کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔