اتوار‬‮   14   ستمبر‬‮   2025
 
 

پاک بھارت ٹاکرا، قومی ویمنز ٹیم کا مینز ٹیم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

       
مناظر: 433 | 14 Sep 2025  

ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا۔

جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف قومی ویمنز ٹیم نے مینز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا بڑا میچ ہے جس کا ہمیں بھی انتظار ہے۔ پاکستان ٹیم کے  لیے نیک  تمنائیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ پوری امیدیں ہیں کہ پاکستان بھارت کے خلاف بھی اچھا کھیلے گا۔

عالیہ ریاض نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہات کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔

ایمان فاطمہ اور نتالیہ پرویز نے کہا کہ ہماری  نیک  خواہشات  اور دعائیں  پاکستان ٹیم کے ساتھ  ہیں۔