بدھ‬‮   22   اکتوبر‬‮   2025
 
 

چینی سائنس دانوں نے نئی قسم کی بیٹری بنالی

       
مناظر: 506 | 20 Sep 2025  

چین کے سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کی بیٹری بنائی ہے جو ہمارے اسمارٹ فونز سے لے کر برقی گاڑیوں تک کو توانائی فراہم کرنے کے طریقے کو بدل دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

لیاؤننگ میں قائم ڈیلین انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل فزکس کی ٹیم کی جانب سے بنایا گیا یہ پروٹو ٹائپ ایک ہائڈرائڈ آئن بیٹری ہے جو روایتی بیٹریوں کے مقابلے میں متعدد بڑے فوائد فراہم کرتی ہے۔

لیتھیئم آئن بیٹریوں کے برعکس (جو لیکوئیڈ الیکٹرولائٹ پر انحصار کرتی ہیں) یہ نئی ڈیوائس ہائیڈروجن آئنز کا استعمال کرتی ہیں جو ٹھوس ذریعے سے حرکت کرتے ہیں۔

یہ بیٹری وزن میں کم ہے اور اس میں توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔ تاہم، سائنس دانوں کو ابھی تک ان بیٹریوں کو معمول کے درجہ حرارت پر مستحکم رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جس کا مطلب ہے کہ ہائڈرائڈ-آئن بیٹریاں صرف بلند درجہ حرارت پر کام کرتی ہیں جو ان کو صارفین کے استعمال کے لیے نامناسب بناتی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0