ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں ٹاس کے موقع پر بنگلہ دیش اور بھارتی کپتانوں نے مصافحہ نہیں کیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان جاکر علی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو نظرانداز کرتے ہوئے ہاتھ نہ ملایا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے دونوں میچوں میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔
اب بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ میں بھی ٹاس کے موقع پر یہی عمل دہرایا گیا، مصافحہ نہ ہونے پر پاکستانی صارفین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا میچ بھارت نے جیتا اور فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، آج پاکستان اور بنگلہ دیش اہم میچ میں سامنے ہوں گے، جیتنے والی ٹیم فائنل میں ایک بار پھر بھارت کا سامنا کرے گی۔
