قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم کارنامہ سرانجام دے دیا۔
سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، پاکستانی ٹیم شروع میں مشکلات کا شکار ہوئی لیکن 136 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور انہوں نے 13 گیندوں پر 19 رنز بھی بنائے، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 10واں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا، دسویں ایوارڈ کے بعد وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔
