\
منگل‬‮   17   فروری‬‮   2026
 
 

فیس بک کے بعد انسٹاگرام نے بھی اہم سنگِ میل عبور کر لیا

       
مناظر: 486 | 26 Sep 2025  

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام 3 ارب صارفین کو عبور کرنے والی تیسرا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ اس سے قبل میٹا ہی کی ذیلی ایپس فیس بک اور واٹس ایپ اس کلب کا حصہ بن چکی ہیں۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے اعلان کے مطابق انسٹاگرام نے 3 ارب ماہانہ فعال صارفین کا ہندسہ عبور کر لیا۔ انسٹاگرام سے آٹھ ماہ قبل فیس بک نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انسٹاگرام کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا گیا تھا۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری کے مطابق یہ تبدیلیاں ایپ کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔