بدھ‬‮   22   اکتوبر‬‮   2025
 
 

یوٹیوب نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی

       
مناظر: 643 | 27 Sep 2025  

ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب نے صارفین کو ویڈیو کے آخر میں ظاہر ہونے والی ریکمنڈیشن کو بند کرنے کا فیچر جاری کردیا۔ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ویڈیو کی اختتامی اسکرین پر نمودار ہونے والی تجاویز کو Hide بٹن کے ذریعے چھپا سکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ ہیڈلائنز کے مطابق تجاویز کو ہٹانے والا یہ بٹن ویڈیو پلیئر کے اوپری دائیں کونے میں ظاہر ہوگا۔ اگر صارفین چاہیں، تو وہی تجاویز دوبارہ Show بٹن سے دکھائی جا سکتی ہیں۔

اس فیچر کا اطلاق ہر ویڈیو پر علیحدہ ہوگا یعنی تجاویز کو ہٹانے کے لیے ہر ویڈیو میں Hide کرنا ہوگا۔

مزید براں، یوٹیوب نے ڈیسک ٹاپ ورژن سے کم استعمال ہونے کی وجہ سے hover‑to‑subscribe بٹن کو بھی ہٹا دیا ہے۔

پلیٹ فارم کی جانب سے یہ اپڈیٹ صارفین کو بغیر مداخلت ویڈیو آخر تک دیکھنے میں سہولت کے لیے متعارف کرائی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0