\
جمعرات‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

ویسٹ انڈیز کو مسلسل دوسری شکست، نیپال نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

       
مناظر: 563 | 30 Sep 2025  

نیپال نے ویسٹ انڈیز کو مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 173رنز بنائے۔

آصف شیخ نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ سندیپ جورا نے تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین اور کائل مایرز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 83 رنز  پر ڈھیر ہوگئی۔ جیسن ہولڈر 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیپال کی جانب سے محمد عادل عالم نے چار اور خوشحال بُھورتل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔