ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر: پراسرار آ تشزدگی سے 85بھیڑیں ہلاک

       
مناظر: 412 | 16 Jan 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کو ضلع پلوامہ کے علاقے کونیبل میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں تقریبا 85 بھیڑیں جل کر ہلاک ہوگئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کونیبل کے رہائشیوں نے بتایا کہ فاروق احمد بٹ، ان کے بھائی مشتاق احمد بٹ اور کئی دیگر کی مشترکہ ملکیت والے بھیڑوں کے ایک فارم میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ فارم میں تقریبا 85 بھیڑیں موجود تھیں۔فاروق احمدنے بتایاکہ آگ رات کے تقریباً پونے ایک بجے بھڑک اٹھی جس سے بھیڑوں کا شیڈ مکمل طورپرتباہ ہوگیااوراس میںموجودتقریباً85 بھیڑیں جل کرہلاک ہوگئیں۔، انہوں نے کہا کہ اس سے ان کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھیڑ پالنا ہماری روزی روٹی کا واحد ذریعہ تھااور ہمارے پاس کوئی دوسرا ذریعہ معاش نہیں ہے جس سے ہم اپنی روزی کما سکیں۔
دریں اثنا ء مقامی لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ آتشزدگی کے واقعے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کی جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0