\
جمعرات‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

ایشیا کپ معاملے پر اے بی ڈی ویلیئرز کی بھارت پر شدید تنقید

       
مناظر: 778 | 2 Oct 2025  

ایشیا کپ میں سیاست کو کھیل میں لانے پر سابق کپتان جنوبی افریقہ اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارت پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی سیاست کو کھیل کے میدان سے الگ رکھا جائے، اے بی ڈی ویلیئرز نے سوشل میڈیا کے ویڈیو پروگرام میں بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم شاید اس سے خوش نہیں تھی جس سے اس نے ٹرافی وصول کرنا تھی، انہوں نے مزید کہا کہ میرا نہیں خیال کہ اس کا کھیل سے کوئی تعلق بنتا ہے۔

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان نے کہا کہ سیاست کو کھیل سے الگ ہونا چاہیے، کھیل ایک الگ چیز ہے اس کا جشن ویسے ہی منانا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں سب کچھ دیکھ کر دکھ ہوا، انہوں نے معاملات کو جلد حل کرنے کی امید ظاہر کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال سے کھیل اور کھلاڑی مشکل میں پڑے اور یہ سب دیکھنے سے مجھے نفرت ہے،جنوبی افریقہ کے سابق کپتان نے کہا کہ آخر میں یہ سب اچھا نہیں لگا۔