جمعرات‬‮   9   اکتوبر‬‮   2025
 
 

پاکستان اور بھارت کرکٹ کے بعد اب ہاکی میں مدمقابل آئیں گے

       
مناظر: 675 | 7 Oct 2025  

مینز اور ویمنز کرکٹ کے بعد اب پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں 14 اکتوبر کو ملائیشامیں مدمقابل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے لیے قومی جونیئر ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔

سلطان جوہر ہاکی کپ 11 اکتوبر سے جوہر بارو کے تمان ڈایا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

18 اکتوبر تک شیڈول اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہیں، جن میں پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

افتتاحی روز پاکستان کا مقابلہ میزبان ملائییشا سے ہوگا۔ 12 اکتوبر کو انگلینڈ سے میچ طے ہے، پھر ایک روز آرام کے بعد بھارتی ٹیم سے سامنا ہوگا۔

پاکستان ٹیم 15 اکتوبر کونیوزی لینڈ اور 17 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔