جمعرات‬‮   9   اکتوبر‬‮   2025
 
 

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان: پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

       
مناظر: 868 | 8 Oct 2025  

لاہور:جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ گئی ہے۔

پروٹیز اسکواڈ نجی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور اترا، جہاں سے سخت سیکیورٹی حصار میں ٹیم کو مقامی ہوٹل منتقل کیا گیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم ایڈن مارکرم کی قیادت میں دورہ پاکستان پر پہنچی ہے، جس کے دوران وہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

پروٹیز اسکواڈ میں ایڈن مارکرم کے علاوہ کگیسو ربادہ، ویان ملڈر، زبیر حمزہ، ڈیوڈ بیڈنگھم، کاربن باسچ سمیت دیگر کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف شامل ہیں۔